کراچی( نمائندہ خصوصی)شہر قائد میں مون سون کے تیسرے اسپیل کی بارش نے کراچی کو ایک بار پھر ڈبو دیا۔کشتیاں نکل آئیں ـشہر کے ندی نالوں میں طغیانی کے باعث قریبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی کراچی کے ضلع غربی،ضلع کیماڑی اور لیاری کو پانی فراہم کرنے والی حب کینال میں شگاف پڑ جانے کے باعث منگھوپیر اور نواحی علاقے پانی میں ڈوب گئے جبکہ یہاں سے کراچی کو پانی کی فراہمی بند کر دی گئی حب کینال کی بد ترین صورتحا ل سے نمٹنے کیلئے واٹر بورڈ کا عملہ غائب ہو گیا یہاں ریسکیو کا کام مقامی پولیس کو انجام دینا پڑا ، لیاری ندی ، ملیر ندی،نہر خیام ۔ گجر نالہ،پکچر نالہ، منظور کالونی نالہ مکمل طور پر بھرجانے کے باعث یہاں سے پانی کا اخراج ہونے لگا جس کے باعث قریبی آبادیاں متاثر ہونے لگیں ـ
حب کینال سے حب پمپنگ اسٹیشن کو پانی کی فراہمی بند ہونے کے باعث کراچی غربی کیماڑی اور لیاری میں پانی کا بحران سنگین ہو گیاـ موسلادھار بارش نے شہر کی گلیوں سڑکوں کو نالوں میں تبدیل کر کے رکھ دیا۔وقفے وقفے سے جاری بارش کے باعث شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ قیوم آباد،لانڈھی، کورنگی، شارع فیصیل، کارساز روڈ،اسٹیڈیم روڈ، غریب آباس،ناگن چورنگی،گلشن اقبال، واٹرپمپ،حسین آباد،شرف آباد، یوسف گوٹھ،بلاول شاہ گوٹھ نورانی گوٹھ،کراچی ایڈمن،پی ای سی ایچ ایس سوسائیٹی بلاک2,6,نیو کراچی ،نارتھ کراچی،ملیر، لیاری نیا آباد، دریا آباد، ڈیفنس کلفٹن اورنگی،کورنگی سمیت متعدد رہائیشی علاقے اور سڑکوں پر3, 3فٹ پانی جمع ہوگیا۔
بارش کے باعث شہری زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔بیشتر گھروں اور مارکیٹوں، دوکانوں میں پانی بھر گیا تو کہیں سڑکوں پر گاڑیاں خراب ہوگئیں۔ متعدد سڑکوں کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔ قیوم آباد کے قریب ندی بھر جانے کے باعث کورنگی جانے والی شاہراہ کو مکمل طور پر بند کر دیا گیاـ بارش کے پانی کی نکاسی کے کئے گئے حکومتی دعوےدھرے کے دھرے رہ گئے اتوار کی صبح دس بجے کے بعد موسلہ دھار بارش نے رہائشی علاقوں اور سڑکوں کو سیوریج کے نالوں میں تبدیل کردیا۔کراچی میں گزشتہ روز صبح 8 سے 9 بجے کے دوران تیز بارش نہ ہو سکی، تاہم ساڑھے 10 بجے کے بعد سے شہر کے بیشتر علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے ـ ملیر، ایئر پورٹ، شارعِ فیصل،گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ، ثمن آباد، گلبرگ، سہراب گوٹھ، انچولی، شفیق موڑ،نارتھ ناظم آباد،ناظم آباد،لیاقت آباد، ناگن چورنگی، یوپی موڑ، نیو کراچی، نارتھ کراچی اور اولڈ سٹی ایریا ،ملیر،لانڈھی، کورنگی،قیوم آبادسمیت مختلف علاقوں میں بارش جاری ہے۔مسلسل بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، بیشتر علاقوں کی سڑکیں زیرآب آگئیں جس سے ٹریفک کو گزرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
ناگن چورنگی بارش کے پانی میں ڈوب گئی اور وہاں کشتیاں بھی دیکھی گئیں ـ غریب آباد،شرف آباداورحسین آباد کی گلیاں اور سڑکیں بھی نالے میں تبدیل ہوکر رہ گئیں گلشن اقبال بلاک 13D کی صورتحال بھی نہایت ابتر ہوگئی سڑک پر 3فٹ سے زائد پانی جمع ہوگیا اسٹیڈیم فلائی اوورجانے والی سڑک پر پانی جمع ہوگیا ، ناظم آباد انڈر پاس میں بھی بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا، محمد علی سوسائٹی، ٹیپو سلطان روڈ پر 4فٹ پانی جمع ہوگیا حکومتی دعووں کے برعکس گزشتہ روز کی بارش نے شہر قائد کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے ، شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث سیوریج کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے اور کئی علاقوں میں پہلے سے ابلنےوالے نالوں میں تغیانی سے مذید صورتحال تشویشناک ہو گئی ہےـ جس سے سیوریج کا پانی گھروں میں داخل ہونے قیمتی سامان تباہ ہو گیاجبکہ شہر کی مرکزی شاہراہوں آئی آئی چندر ریگر سمیت بیشتر شاہراہوں پر بھی پانی جمع ہے جبکہ شاہراہ فیصل سڑک پر وی وی آئی پی کی آمدورفت کے باعث دیگر شاہراہوں سے قدرے بہتر ہے ـ اس کے علاوہ ملیر کینٹ، عسکری اپارٹمنٹ، نیوی،ایئر فورس آفیسرز رہائشی آبادیوں کے مکینوں نے ابر رحمت کے خوب مزے لیئے