کوٸٹہ ( بیورورپورٹ ) صوباٸی وزیر صحت سید احسان شاہ اور سیکرٹری صحت بلوچستان صالح ناصر کی ہدایت پر سنیئر ڈرگ انسپکٹر سرور خان کاکڑ کا دیگر معاونین عملے کے ھمراہ خفیہ اطلاع پر جناح پر واقع لطیف میڈیکل سٹور پر چھاپہ ،
کاروائی کے دوران غیر رجسٹرڈ ، غیر ملکی و غیر معیاری انجکشنز کی بڑی تعداد برآمد ہوئی۔
سنیئر ڈرگ انسپکٹر سرور خان کاکڑ کے مطابق ادویات سرکاری قبضے میں لے کر تجزیہ کے لیے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوا دی گئی اور ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت مذکورہ میڈیکل سٹور کے خلاف کیس رجسٹرڈ کرکے مزید کاروائی کے لیے کوالٹی کنٹرول بورڈ بھجوا دیا گیا۔سنیئر ڈرگ انسپکٹر سرور خان کاکڑ کے مطابق
غیر معیاری انجکشنز،ادویات کی فروخت سخت جرم ہے۔ غریب عوام کیلئے محفوظ، معیاری اور مقررہ قیمت پر ادویات کی فراھمی ہمارا فرض ہے۔ نقلی ادویات بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی جاری رہے گی۔