کراچی (بیورو رپورٹ )
صوبائی وزیر جنگلات و فوکل پرسن ضلع کورنگی نوابزادہ محمد تیمور تالپور کا ضلع کورنگی کا ہنگامی دورہ بارش کے بعد کی صورتحال کا جائزہ نکاسی آب اور نالے کی صفائی کا معائنہ۔دورے کے دوران ایڈمنسڑیٹر کورنگی جاوید الرحمن کلوڑ۔ ایس ایخالد ملاح۔ڈائریکٹر سینیٹیشن سلیم رضا و دیگر بھی موجود تھے۔
شفاعت شاہ ۔xen
صوبائی وزیر جنگلات و فوکل پرسن ضلع کورنگی نوابزادہ محمد تیمور تالپور نے اس موقع پر کہا کہ ضلع کورنگی میں چند ہی مقامات ہیں چہاں پانی زیادہ مقدار میں کھڑا ہوتا ہے اس میں قیوم آباد سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے جبکہ ملیر اور شاہ فیصل میں بھی ایک ایک مقام ایسا ہے جہاں پانی کی نکاسی میں تھوڑا وقت ضرور لگتا ہے لیکن اس سے پہلے بھی تیز بارش کے بعد صورتحال کو کنٹرول کرلیا گیا تھا اس وقت بھی تقریبا 20 سے زائد چھوٹے بڑے پمپس ضلع کورنگی میں نکاسی آب کے کاموں کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں جبکہ دیگر مشینری بھی بھی گراونڈ پر موجود ہے نکاسی آب کے کاموں کو انجام دے رہی ہیں۔
انہوں مزید کہا کہ ریلیف کا کام تیز بارش میں بھی جاری ہے جیسےجیسے بارش کم ہوگی یا رکے گی ویسے ویسے پانی کی نکاسی کی رفتار میں مزید تیزی آجائے گی انہوں یہ بھی کہا کہ وہ وقفے وقفے سے ضلع کورنگی کا دورہ کرکے ریلیف کے کاموں کی مانیٹرنگ کرتے رہیں گے