شی ننگ( نیٹ نیوز ) چھنگ ہائی انٹرنیشنل ایکسچینجز اینڈ کوآپریشن فورم آن ایکو سولائزیشن کا انعقاد چین کے شمال مغربی صوبے چھنگ ہائی کے شہر شی ننگ میں کیا گیا۔
چین کی شی ننگ (نیشنل) اکنامک اینڈ ٹیکنالاجیکل ڈویلپمنٹ زون مینجمنٹ کمیٹی اور پاکستان کی اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی (ایس ٹی زیڈ اے) نے ویڈیو لنک کے ذریعے فورم کی ایک دستخطی تقریب کے دوران دوستانہ تعاون پر مبنی تعلقات کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے۔
ایس ٹی زیڈ اے کے چیئرمین عامر ہاشمی نے کہا کہ چین پاکستان ڈویلپمنٹ زون اور ٹیکنالوجی زون کے درمیان تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانا بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اعلیٰ معیار کی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔
چین اور پاکستان مصنوعی ذہانت، فوٹو وولٹک صنعت، بیٹری ڈویلپمنٹ، دھاتی پروسیسنگ، انٹیلی جنٹ آلات، بائیو میڈیسن، نئی نسل کی انفارمیشن ٹیکنالوجی، مینوفیکچرنگ اور خدمات، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور دیگر شعبوں میں ہائی ٹیک انٹرپرائزز کے درمیان تبادلے اور تعاون کو گہرا کریں گے۔چین اور پاکستان انکیوبیشن سینٹرز کے قیام اور آن لائن اور آف لائن سرگرمیاں انجام دے کر سائنسی اور تکنیکی ترقی کے تجربے، ایکو سسٹم کی تعمیر اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں تبادلوں اور باہمی سیکھنے کو بھی تقویت دیں گے، اور سائنس اور ٹیکنالوجی کو مقبول بنانے، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور اعلیٰ درجے کے اہلکاروں کی تربیت میں عملی تبادلوں کو فروغ دیں گے۔
شی ننگ (نیشنل) اکنامک اینڈ ٹیکنالاجیکل ڈویلپمنٹ زون مینجمنٹ کمیٹی کے ڈائریکٹرلی شیاؤنی نے کہا کہ دونوں فریقوں کو اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زون کے انضمام اور ترقی کو فروغ دینا چاہیے ،اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک قریبی چین۔ پاکستان کمیونٹی کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔شی ننگ شہر کی پاکستان کے ساتھ تبادلوں کی ایک طویل تاریخ ہے۔ حالیہ برسوں میں، دونوں فریقوں نے اقتصادی اور تجارتی تبادلوں، صنعتی ڈاکنگ، ہنرمتعارف کرانے اور تعلیمی تعاون میں نتیجہ خیز نتائج حاصل کیے ہیں۔ شی ننگ اور پشاور نے دسمبر 2021 میں "چین اور پاکستان دوستی کے صوبوں اور شہروں کے درمیان تعاون کے 2021 فورم” میں جڑواں شہر تعلقات کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔