اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )
وفاقی حکومت نے طیبہ گل کے سابق چیئرمین نیب پر الزامات کے معاملے پر کمیشن قائم کر دیا ہے۔کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق حکومتی تحقیقاتی کمیشن کی سربراہ چیئرپرسن رابعہ جویریہ آغا ہوں گی۔ رابعہ جویریہ آغا قومی کمیشن انسانی حقوق کی چیئرپرسن بھی ہیں۔
قومی کمیشن برائے انسانی حقوق سندھ کی رکن انیس ہارون اور قومی کمیشن برائے انسانی حقوق پنجاب کے رکن ندیم اشرف انکوائری کمیشن کے رکن ہوں گے، انکوائری کمیشن کے ٹی او آرز بھی طے کردیے گئے ہیں ،انکوائری کمیشن جنسی ہراسگی، اختیارات کے غلط استعمال کی تحقیقات کرے گا اور انتظامی انصاف کے عمل کے حوالے سے خلاف ورزی کا تعین کرےگا، کمیشن انکوائری کے بعد کسی شخص یا سرکاری عہدیداروں پر تعزیرات پاکستان کے تحت جرم کا تعین کرے گا،انکوائری کمیشن بعض افسران کو ویڈیو/آڈیو دینے اور لیک کرنے کے طیبہ گل کے الزامات کی تحقیقات کرے گا،
کمیشن کسی شخص یا سرکاری عہدیدار پر جرم میں معاونت کی ذمہ داری اورقوانین کی خلاف کے حوالے سے کسی شخص یا سرکاری عہدیدار پر ذمہ داری کا تعین کرے گا،انکوائری کمیشن قصور وار پائے جانے پر ضروری قانونی کارروائی کی سفارش بھی کرے گا