لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ ہما علی نے کہا ہے کہ سیاسی لیڈروں کی جانب سے قابل اعتراض جملے سن کر شرم آتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے تھیٹر کے فنکاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا کہ وہ نازیبا جملے بازی کا مظاہرہ کرتے ہیں مگر اب ہمارے بعض سیاستدانوں نے اس تاثر کو بھی ختم کر دیا ہے ۔
بعض سینئر سیاستدانوںسے توقع نہیں تھی کہ وہ ایسی زبان استعمال کریں جو کسی طورپر بھی ان کو زیب نہیں دیتی ۔ انہوں نے کہ کہ اگر سیاستدانوں کو وطیرہ یہی رہا تو پھر مستقبل میں اسمبلیوں میں گالی گلوچ کی سیاست ہو گی ۔