اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ مسلط شدہ حکومت کا فل بنچ کا مطالبہ صرف وقت خریدنے کی کوشش ہے تاکہ زرداری کے لوٹے پیسے سے ایک بار پھر ضمیر فروشی کی کوشش کی جائے۔
سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مسلط شدہ حکومت کا فل بنچ کا مطالبہ صرف وقت خریدنے کی کوشش ہے۔حماد اظہر نے کہاکہ یہ اس لیے ہے تاکہ زرداری کے لوٹے پیسے سے ایک بار پھر ضمیر فروشی کی کوشش کی جائے۔