کشمور(اسپیشل رپورٹر):
پاکستان کی سیاست میں کبھی بھی ایسی زبان استعمال نہیں کی گئی جیسی عمران خان نیازی استعمال کرتا ہے، جتنا نقصان عمران کے دور حکومت میں ہوا ہے اتنا کبھی نہیں ہوا ، عمران خان کے غلط فیصلوں کو عوام بھگت رہی ہے ،معیشت مکمل طور پر تباہ ہوکر رہ گئی ہے ، سندھ کو اگر اس کے حصے کا پانی ملتا تو اب تک فصل تیار ہونے کے قریب ہوتی ،تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ کی کشمور میں میڈیا سے گفتگو،
تفصیلات کے مطابق
تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کشمور میں نجی دورے کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ صوبے بھر میں پانی کا بہران تھا جس پر دل دکھتا تھا ،
سندھ کا ہی وفاقی وزیر ہے اس نے بھی پانی کے معاملے پر سندھ کے لئے آواز نہیں اٹھائی ،اب تو خدا کی طرف سے رحمت ہوئی ہے دریاءوں ، کینالوں و بیراجوں پر پانی کی سطح بڑھ گئی ہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک پاکستان کی سیاست میں کبھی بھی ایسی زبان استعمال نہیں کی گئی جیسی عمران خان نیازی استعمال کرتا ہے ، ملک کا نقصان جتنا عمران نیازی کے دور حکومت میں ہوا ہے اتنا کبھی بھی نہیں ہوا ،عمران کے غلط فیصلوں کو عوام بھگت رہی ہے ، معیشت مکمل طور پر تباہ ہوکر رہ گئی ہے ، سندھ کو اگر اس کے حصے کا پانی ملتا تو فصل اب تیار ہوتی سندھ کے لو گ دو ماہ دیر سے فصل کاشت کررہے ہیں ، یہاں پر عجیب فیصلے کئے گئے ہیں ہمارا ملک ایک زرعی ملک ہے لیکن ہماری زراعت کو تباہ کیا جارہا ہے ،اگر کسی کو کالا باغ ڈیم پر اعتراض ہے تو سندھ میں تین چھوٹے چھوٹے ڈیم بنائے جائیں جہاں سندھ کو 365دن کے لے پانی جمع کیا جاسکے تاکہ پانی کا بحران ہی پیدا نہ ہو،تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ کا مزید کہنا تھا کہ ایران نے گیس لائن بارڈر تک پہنچا دی ہے اور یہ زرداری کے دور حکومت میں ہوا تھا اس کے بعد اب تک اس پر کوئی بھی کام نہیں کیا گیا ، ہماری سب سے بڑی کمزوری متناسب حکومت نہ ہونا ہے متناسب حکومت ہوگی تو ملک بھی ترقی کرے گا، عوام کو سستا انصاف فراہم ہوگا ، معیشت مظبوط ہوگی ، عوام اب دو وقت کی روٹی کے لئے پریشان ہے،