کراچی ( بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ زرداری مافیا اب ایک ٹانگ پر کھڑی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے لکھا کہ میں حیدرآباد میں پی ٹی آئی کے پرامن مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے پر سندھ پولیس کی شدید مذمت کرتا ہوں۔جاری کردہ ٹوئٹ میں علی زیدی نے کہا کہ سندھ کے لوگوں، مضبوط رہو اور ان مجرموں پر دباو برقرار رکھو۔انہوں نے کہا کہ زرداری مافیااب ایک ٹانگ پر کھڑی ہے، انشا اللہ جلد ہمیشہ کے لیے سیاسی طور پر دفن ہو جائے گی۔