کراچی ( بیورورپورٹ )پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کی عدلیہ خود مختار فیصلوں کی حامی ہے۔اپنے جاری کردہ بیان میں پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ کل جو تماشہ لگا وہ پورے ملک نے دیکھا، پاکستان تحریک انصاف کے لیئے پاکستان کی قوم نے فیصلہ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قوم کو محکوم رکھنے کے لیئے زرداری اور ان کے حواریوں نے ثابت کیا کہ جب زرداری اپنا زر لے کر میدان میں اترتا ہے تو عوام کا مینیڈیٹ معنی نہیں رکھتا۔
عمران اسماعیل نے کہاکہ جب نواز شریف اور زرداری جیسے لوگ نکل کر آتے ہیں تو منڈیاں لگتی ہیں جبکہ یہاں عمرانی فتنہ نہیں بلکہ شیطانی فتنہ ہے جو رانا ثنااللہ خود ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ چیف جسٹس ہمیں انصاف فراہم کریں گے، آج اس فیصلے کا دن ہے جس فیصلے کا عوام انتظار کر رہی ہے۔ پی ٹی ائی رہنمانے کہا کہ کل ڈھٹائی کا مظاہرہ کیا گیا، ڈپٹی اسپیکر نے غیر جمہوری، غیر آئینی رولنگ دی اور اس رولنگ سے پاکستان کی عزت کو دھچکا لگا۔انہوں نے کہا کہ قوم کی نظریں سپریم کورٹ ہر لگی ہیں، پاکستان کی عدلیہ خود مختار فیصلوں کی حامی ہے۔