لاہور(بیورورپورٹ)قومی احتساب بیورو نے سابق خاتون اول کی دوست فرح خان کیس میں عثمان بزدار دور کے ایک درجن سرکاری افسران کو طلب کرلیا ۔
ذرائع کے مطابق ان افسران میں سابق ڈی سی لاہور، ساہیوال، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے علاوہ سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے دوپی ایس او بھی شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ فرح خان نے مبینہ طور پر ان افسران کساتھ مل کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔ان افسران کو پیرکونیب لاہورمیں طلب کیا گیا ہے اور ان سے تمام متعلقہ ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔