لاہور(بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز پہلے بھی جعلی وزیر اعلی تھے اور انہوںنے جعلی حکومت کے ذریعے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا تھا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ان کے ہدایتکاروں نے پہلے انہیں رسوا تو کروا دیا،جعلی وزیر اعلی کو الیکشن میںبھی شکست ہو گئی ۔اراکین اسمبلی کے ووٹوں کی بجائے چوہدری شجاعت کا خط نکال لائے ،پاکستان کی جنہوریت لو لیٹرز پرنہیں چل سکتی ۔
انہوں نے کہا کہ کل جیسے پاکستانی عوام بغیر کسی بریانی کے پاکستان کی سڑکوں پر نکلے اس سے سیاستدانوں اور ہدایتکاروں کو اندازہ ہو جانا چاہیے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔ان کا کوئی کوئی پاپڑ والا ہے تو کسی کا فالودہ والا ہے ،شہباز شریف کا ساڑھے سات ارب کی ٹی ٹیز کا کیس ہے ۔ انہوںنے کہا کہ تمام نظریںعدلیہ پر ہیں جس نے سماعت شروع کی ہوئی ہے ،ڈپٹی سپیکر چاپی والا کھلوانا ثابت ہو،ڈپٹی سپیکر کو ہدایتکاروں کی جانب سے ایک سبق یاد کروایا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے وزیر اعظم کا مقابلہ دنیا کے وزرائے اعظموں سے کیا جائے تو یہ نالائق اعظم ثابت ہو گا۔