لاہور(بیورورپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد حمزہ شہباز نے پہلا ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاہے کہ اللہ تعالی کا شکر ہے جس نے ایک مرتبہ پھر ہمیں کامیاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، اتحادی جماعتوں کے اراکین سمیت آصف زرداری اور چوہدری شجاعت حسین صاحب کا بھی شکریہ جنہوں نے ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ۔انشا اللہ ہم مخلوق خدا کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔