کراچی( بیورو رپورٹ )
فنکشنل لیگ سندھ کے صدر اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما سید صدر الدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ قانون اور آئین پر عمل درآمد کرتے ہوئے اداروں کا احترام کیا جائے ملک کو خطرہ لاحق ہے اور اب مداریوں والا کھیل تماشا بند ہونا چاہیے ، حکمرانوں نے غریب عوام کا جینا حرام کردیا ہے ، پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی لہذا نتائج کو کالعدم قرار دے کر دوبارہ انتخابات فوج کی نگرانی میں کروائے جائیں اور فوری طور پر عام انتخابات کرانے کی تاریخ کا بھی اعلان کیا جائے سندھ بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کے باوجود حکومتی اقدامات نظر نہیں آرہے اللہ پاک سندھ پر رحم فرمائے آمین ان خیالات کا اظہار انہوں جی ڈی اے کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صفدر عباسی اور اطلاعات سیکریٹری سردار عبدالر حیم سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران کیا ، سید صدر الدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اور زرداری لیگ کا گٹھ جوڑ اب عوام کے سامنے آگیا ہے ، زرداری مافیا الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کی رکارڈ دھاندلی کے باوجود انتخابات میں جی ڈی اے بھاری اکثریت سے ووٹ حاصل کرکے سندھ کی دوسری بڑی سیاسی جماعت بن کر اُبھرے ہے زرداری لیگ نے سندھ میں 15 سالوں سے لوٹ مار کر کے عوام اور سندھ کے اداروں کو تباہ و برباد کردیا ہے ادارے مفلوج ہوچکے ہیں جبکہ عوام بدحال ہیں انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بلدیاتی اداروں کو مکمل اختیارات دیئے جائیں انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے سیاسی اور معاشی حالات کی صورتحال سنگین نوعیت پر پہنچ چکیں ہیں اور عوام سخت مہنگائی لاقونیت اور بیروزگاری کی وجہ سے پریشان حال ہے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات اور بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں صاف و شفاف طریقے سے کرائے جائں کیونکہ پہلے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات میں زرداری مافیا نے الیکشن کمیشن اور پولیس کے ذریعے سے من پسند نتائج حاصل کیے ،اور اب حکمران اپنی شکست کو دیکھتے ہوئے میدان سے فرار ہو گئے ہیں ۔ سید صدر الدین شاہ راشدی کا کہنا تھا کہ اب قانون اور آئین کا مذاق نہ بنایا جائے اور ملک کے اندر انارکی نہ پھیلائی جائے۔