نیویارک (نیٹ نیوز)اسرائیلی حملے میں بازو کھونے والے فلسطینی لڑکے کی تصویر نے ’ورلڈ پریس فوٹو آف دی ایئر‘ ایوارڈ جیت لیانیویارک ٹائمز کے لیے فوٹوگرافر سمر ابوالعوف کی کھینچی گئی یہ تصویر کم سن محمود عجور کی ہے، جسے گزشتہ سال ایک دھماکے میں ایک بازو کٹ جانے اور دوسرا مسخ ہو جانے کے بعد دوحہ منتقل کیا گیا تھا۔سمر ابو العوف نے اس بارے میں کہا کہ محمود کی والدہ نے مجھے جو سب سے مشکل بات بتائی وہ یہ تھی کہ جب محمود کو پہلی بار احساس ہوا کہ اس کے بازو کاٹ دیے گئے ہیں، تو اس نے سب سے پہلا جملہ جو اس سے کہا وہ یہ تھا کہ، ’میں آپ کو کیسے گلے لگا پاؤں گا؟‘سمر ابو العوف کا تعلق بھی غزہ سے ہے اور انہیں خود دسمبر 2023 میں وہاں سے نکالا گیا تھا، اب وہ دوحہ میں مقیم شدید زخمی
فلسطینیوں کی تصویر کشی کرتی ہیں۔ورلڈ پریس فوٹو کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر جومانہ الزین خوری نے کا کہنا تھا،’یہ ایک خاموش تصویر ہے جو بہت کچھ کہتی ہے، یہ ایک لڑکے کی کہانی بیان کرتی ہے، لیکن ایک وسیع جنگ کی بھی داستان سناتی ہے جس کے اثرات نسلوں تک باقی رہیں گے۔‘جیوری نے بتایا کہ لڑکا اب اپنے پیروں سے فون پر گیمز کھیلنا، لکھنا اور دروازے کھولنا سیکھ رہا ہے۔