اسلام آباد (ناصر چشتی ) نجکاری کمیشن بورڈ نے روزویلٹ ہوٹل کارپوریشن نیویارک کی نجکاری کیلئےکابینہ کمیٹی نجکاری کو پیش کرنے کیلئے لین دین کے اسٹرکچرز سے متعلق سفارشات کو حتمی شکل دیدی جبکہ بورڈ نے تین ڈسکوز یعنی فیسکو، گیپکو اور آئیسکو میں نجی شعبے کی شراکت کیلئے جاری عمل کیلئے ایک ٹرانزیکشن کمیٹی کی منظوری بھی دیدی ،بورڈ کا اجلاس وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری اور نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد علی کی زیرصدارت ہوا، بورڈ نے روزویلٹ ہوٹل کارپوریشن کی نجکاری کیلئے مالیاتی مشیر جے ایل ایل کی قیادت میں قائم کنسورشیم کے تیار کردہ لین دین کے سٹرکچرز پر
تبادلہ خیال کیا اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کو پیش کرنے کیلئے لین دین کے سٹرکچرز سے متعلق اپنی سفارشات کو حتمی شکل دی۔