راولپنڈی ( نمائندہ خصوصی)سربراہ پاک فوج، جنرل عاصم منیر نے فیلڈ کمانڈرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ آپریشنل تیاریوں کے بلند ترین معیارات کو برقرار رکھیں اور جنگی تیاریوں کو مکمل اور بھرپور طریقے سے یقینی بنائیں۔ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ملک کی سلامتی اور دفاع کی ذمہ داری انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور اس کے لیے فوج کو ہر وقت جنگی آمادگی کی حالت میں رہنا ہوگا تاکہ کسی بھی غیر متوقع حالات کا مؤثر اور فوری جواب دیا جا سکے۔انہوں نے کمانڈرز سے یہ بھی کہا کہ فوجی حکمت عملی، تربیت اور وسائل کے استعمال میں بہترین کارکردگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ دشمن کی کسی بھی ممکنہ سازش کا مقابلہ کیا جا سکے۔جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج اپنے پیشہ ورانہ معیار، جذبہ اور عزم کے ساتھ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔