دہرادون:(نیوز ڈیسک)بھارت میں بی جے پی حکومت نے مسلمانوں کی شناخت کو مٹانے کی اپنی جاری مہم کے دوران ریاست اتراکھنڈ میں مسلمانوں کے ناموں سے منسوب 17مقامات کے نام تبدیل کردئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع ہریدوار میں مسلمانوں کے ناموں سے منسوب دس، دہرادون میں چار، نینی تال میں دو اور ادھم سنگھ نگر میں ایک تاریخی مقام کا نام تبدیل کیاگیاہے۔ہریدوار میں اورنگ زیب پور کا نام شیواجی نگر، غازیوالی کا نام آریہ نگر، خانپور کا نام شری کرشنا پور اور خانپور کرسالی کا نام بدل کر امبیڈکر نگر رکھا گیا ہے۔ دہرادون میں میا والا کو اب رام جی والا، چاند پور خورد کو پرتھوی راج نگر، نینی تال میں نوابی روڈ کا نام اٹل روڈ، اور پنچوکی مارگ کا نام آر ایس ایس کے دوسرے سربراہ کے نام پر گرو گولوالکر مارگ رکھا گیا ہے۔بھارت میں مسلمانوں کے ناموں سے منسوب مقامات کے نام تبدیل کرنے کی جاری پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور حزب اختلاف کے رہنمائوںنے سخت تشویش ظاہرکی ۔ ناقدین نے خبردار کیا ہے کہ مسلمانوں کے ثقافتی اور تاریخی ورثے کو مٹانے کے لیے مقامات کے نام تبدیل کرنا تاریخ کو دوبارہ تحریر کرنے کے مترادف ہے