اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) سینیٹر فیصل سلیم رحمان سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے معاشی امور کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔ سلیم رحمان کا کہنا ہے کہ ملک کے معاشی معاملات کو احسن طریقے سے سرانجام دیں گے تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔ تفصیلات کے مطابق ایوان بالاءکی قائمہ کمیٹی برائے معاشی امور کا چیئرمین کمیٹی کے انتخاب کےلئے اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا۔ سینیٹر عطا الرحمن نے سینیٹر فیصل سلیم رحمان کا نام بطو ر چیئرمین کمیٹی تجویز کیا جبکہ سینیٹر عمر فاروق نے ان کی تائید کی، سینیٹر فیصل سلیم رحمان سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے معاشی امور کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔
اراکین کمیٹی سینیٹر منظور احمد، سینیٹر عطاالرحمن اور سینیٹر عمر فاروق نے چیئرمین کمیٹی کو اپنے بھرپور تعاون کا یقینی دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ملکی معاملات کیلئے مل کر مسائل کو حل کیا جائے گا۔ چیئرمین کمیٹی نے اراکین کا ان پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ساتھ مل کر ملک کے معاشی معاملات کو احسن طریقے سے اسرانجام دیں گے تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے، کمیٹی اجلاس میں سینیٹرز منظور احمد، عطاالرحمن، عمرفاروق اور ایوان بالاءکے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔بعد ازیں ایوان بالاءکی قائمہ کمیٹی برائے قومی ورثہ و ثقافت کا چیئرمین کمیٹی کے انتخاب کے حوالے اجلاس پارلیمنٹ ہاو¿س میں منعقد ہوا۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے سینیٹر افنان اللہ خان کا نام بطور چیئرمین کمیٹی تجویز کیا جبکہ سینیٹر فوزیہ ارشد نے ان کی تائید کی۔