لاہور ( نمائندہ خصوصی ) پنجاب کے تخت کا فیصلہ کل ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ 22 جولائی کو ہونے والے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے اراکین پنجاب اسمبلی کا گلبرگ میں واقعہ ایک ہوٹل میں آمد کا سلسلہ جاری رہا۔
اطلاعات کے مطابق بدھ کی دوپہر ایک بجے تک تقریباً پی ٹی آئی کے 70 اراکین پنجاب اسمبلی مذکورہ ہوٹل پہنچ چکے تھے۔ ان اراکین اسمبلی کو ہوٹل میں ٹھہرانے کا مقصد ان کی حاضری کو یقینی بنانا ہے اور ان اراکین اسمبلی کے حکومت اراکان سے ملاقاتوں سے دور رکھنا ہے۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین پنجاب اسمبلی 22 جولائی کو وزیراعلیٰ پنجاب کا ہونے والے الیکشن میں ایک قافلے کی شکل میں ہوٹل سے پنجاب اسمبلی روانہ ہونگے جبکہ پی ٹی آئی کی قیادت نے پارٹی اجلاسوں سمیت دیگر اجلاس ہوٹل میں ہی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔