کراچی ( نمائندہ خصوصی)کراچی میں آئے روز ٹریفک حادثات میں شہریوں کی ہلاکتوں کا ذکر کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ مجھے گورنر شپ سے ہٹانا ہے تو ہٹادو، ایسے شہر میں گورنر رہنا کا کیا فائدہ جہاں لوگ
ٹینکروں کے نیچے کچلے جا رہے ہوں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات اور شہریوں کی ہلاکتوں پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری آبدیدہ ہوگئے۔کامران ٹیسوری نے جذباتی انداز میں کہا کہ ”مجھے گورنر شپ سے ہٹانا ہے تو ہٹا دو، ایسے شہر میں گورنر رہنے کا کیا فائدہ جہاں لوگ ٹینکروں کے نیچے کچلے جا رہے ہوں؟“گورنر سندھ نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”میں تمہیں اب کوئی جواب نہیں دوں گا لیکن تمہیں اللہ کو جواب دینا ہوگا کیونکہ یہ منصب اللہ نے دیا ہے۔“انہوں نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی کہ وہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے اپنی آخری حد تک جائیں گے مگر اختیارات اور وسائل نہ ہونے پر انہوں نے افسوس کا اظہار کیا۔