اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری وسابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ چور چوری سے جائے ہیرا پھیری سے نہ جائے، سازش سے قوم پر مسلط ہونےوالے قدم قدم پر آئین و قانون ،اخلاقیات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ایک بیان میں پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری وسابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ چور چوری سے جائے ہیرا پھیری سے نہ جائے، سازش سے قوم پر مسلط ہونے والے قدم قدم پر آئین و قانون اور اخلاقیات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ منتخب جمہوری حکومت کیخلاف عدمِ اعتماد کی تحریک سے ضمیر فروشی کے شرمناک سلسلے کا آغاز ہوا۔انہوں نے کہا کہ 17 جولائی کو پنجاب نے عوام نے ان منڈیوں میں بکنے والے ضمیرفروشوں کی سیاست کو دفن کیا۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ریاستی ادارے خصوصاً الیکشن کمیشن خاموش تماشائی بنا رہا۔
پنجاب میں ہمارے ایم پی ایز کو خریدنے کے پیچھے آصف زرداری ہے، عمران خان
لاہور کو بھی سندھ ہاوس میں ہونے والی ہارس ٹریڈنگ کی طرح کا سامنا ہے، جہاں پر رکن صوبائی اسمبلی کو خریدنے کے لیے 50 کروڑ روپے تک کی پیشکش کی گئی