کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری سہیل افضل خان اور مجلس عاملہ نے ممبر پریس کلب اور سینئرصحافی مانک کنگرانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔جمعہ کو کراچی پریس کلب سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم مانک کنگرانی کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔