کویٹہ( نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وفاقی وزراءکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد پاکستان توڑنا چاہتے ہیں، دہشتگردوں کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہمارے پاس آپشن تھا کہ آپریشن میں مارے گئے دہشت گردوں کو وہاں ہی چھوڑ کر آتے، ہلاک دہشتگردوں کو وہاں چھوڑ کر آتے تو لاپتا افراد کی فہرست میں اضافہ ہوجاتا، جو دہشت گرد آپریشن میں مارے گئے انہیں ایدھی فاﺅنڈیشن کے ذریعے دفنایا گیا۔