پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا میں گزشتہ 4 سال کے دوران بھتہ خوری کے درج مقدمات میں 193 فیصداضافہ دیکھنے میں آیا ہےکاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوااس عرصہ کے دوران کالعدم تنظیموں کی جانب سے بھتہ خوری کے 422 مقدمات کا اندراج کر چکی ہے جن میں 433 بھتہ خوروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ کمزور عدالتی نظام کی وجہ سے چار سالوں صرف 9 بھتہ خوروں کو سزا سنائی جا چکی ہے ۔رواں سال کے پہلے دو ماہ میں 47 کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ صرف 10 بھتہ خوروں کو گرفتار کیا گیا۔دستاویزات کے مطابق 2024 میں 129 درج مقدمات میں 128، 2023 میں بھتہ خوری کے 129 مقدمات میں1652022 میں 73 مقدمات میں 96 اور سال 2021 میں 44 مقدمات میں 34 بھتہ خوروں کو گرفتار کیاجاچکا ہے۔