کراچی (نمائندہ خصوصی)بلوچستان واقعہ جعفر ایکسپریس پر سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر ملک دشمنوں کا پاکستان کو بدنام کرنے کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے جس میں را اور اندرونی بیرونی ملک دشمن ایجنٹ شامل ہیں۔ کامیاب آپریشن پر پاکستان کی سیکورٹی فورسز کو سلام تحسین پیش کرتے ہیں۔ شہید فوجی جوانوں اور 21مسافروں کی شہادت پر دکھ ہے۔ ڈاکٹر عشرت العبادخاننے کہاکہ اگر سیکورٹی فورسز جرات مندانہ اقدام نہ کرتیں تو خودکش بمبار اور ملک دشمن کامیاب ہوجاتے۔ فوری اور کامیاب آپریشن کی وجہ سے کم سے کم نقصان ہوا اور دہشت گردوں کو اندازہ ہوگیا کہ پاکستان کو ؑعدم استحکام کا شکار نہیں کیا جا سکتا۔ بلوچستان میں دہشت گردوں کو مذید چھوٹ نہ دی جائے وقت آگیا کہ اب حتمی فیصلے کئے جائیں۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ جعفر ایکسپریس کا واقعہ بھارتی سورماؤں کی بدترین کوشش ہے پاکستان کی افواج ملک دشمنوں کو نیست ونابود کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ ملک میں دہشت گردی کی لہر کے خاتمے کے لئے ہم ہی نہیں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔ متاثرہ خاندانوں ست دلی تعزیت کرتے ہیں۔ فوجی جوانوں کو سلام تحسین شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔اے پی سی بلا کر فوری نوعیت کے فیصلے لئے جائیں۔ ملک میں مکک دشمنوں اور ایجنٹوں کی کوئی گنجائش نہیں۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ پانی سر سے اونچا ہوچکا ہے اب بلوچستان میں بیرونی مداخلت اور بدترین دشمنوں کو انکے انجام تک پہنچانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے میں پارلیمنٹ بھی کردار ادا کرے۔ بلوچستان میں دہشت گردی کا خاٹمہ اولین ترجیح ہونی چاہئے۔