کراچی ( خصوصی رپورٹ)اے وی ایل سی، سی آئی اے کراچی کی کارروائی میںشہر قائد کے پوش ایریاز سے لگژری گاڑیاں چھینے والے گینگ کا سرغنہ پولیس کانسٹیبل رانا کاشف گرفتار کر لیا ملزم نے مشہور ٹی وی ایکٹریس سے چھینی گئی ٹویوٹا فورچونر، فیروزآباد کے علاقے سے چھینی گئی سوزوکی آلٹو، سرکاری اسلحہ و منشیات برآمد کر لیا گیاملزم نے کراچی کے پوش علاقوں سے دو درجن سے زائد گاڑیاں چھیننے کا اعتراف کیا ہے۔ چوری / چھینی گئی گاڑیاں گینگ کے دیگر ساتھیوں کے ذریعہ بلوچستان میں فروخت کی جا تی ہیں۔ملزم رانا کا شف کی ڈیوٹی فارن سیکیورٹی سیل میں ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے مورخہ 26
جون 2024 کو دار السلام سوسائٹی کو رنگی سے اپنے ساتھیو ں کے ہمراہ ٹویو ٹا فور چو نر رجسٹریشن نمبر BM-0480 چھینی تھی جس کی وا ضحCCTV ویڈیو مو جود ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نے مورخہ 07 اکتوبر 2024 کو بخاری کمرشیل فیز 6، ڈیفنس سے اپنے ساتھیو ں کے ہمراہ ایک وائٹ ٹویو ٹا فور چو نر رجسٹریشن نمبر BK-0637 چھینی تھی جو کہ کو ئٹہ پولیس نے بعد پولیس مقابلہ گینگ کے ایک ساتھی ایوب ولد لال زادہ کو گرفتار کر کے بر آمد کر لی ہے۔ملزم نے مورخہ 06 فروری 2025 کو
26 اسٹریٹ خیابان محافظ سے اپنے ساتھیو ں کے ہمراہ مشہور ٹی وی ایکٹریس کی ٹویو ٹا فور چو نر رجسٹریشن نمبر BBK-9 چھینی تھی۔ملزم سے بر آمد شدہ سوزوکی آلٹو ملزمان نے گذشتہ سال فیروزآباد کے علاقے سے اسلحہ کے زور پر چھینی تھی۔
ٓاس کے علاوہ ملزم نے دو درجن سے زائد مزید وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن کی تلاش جاری ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں اور مزید گاڑیوں کی بر آمد گی کے لئے چھا پہ ما رے جا رہے ہیں۔ پولیس زرائع کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جا ری ہے اہم انکشافات متوقع ہیں۔