کراچی(نمائندہ خصوصی) تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے پی ٹی آئی سینیٹر عون عباس کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سینیٹر کو ہرن کے شکار کا الزام لگاکر گرفتار کیا گیا ہے جو سراسر غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو مختلف الزامات کے تحت سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جانا‘ حکومت کی ساکھ کے لئے نقصان کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی نے اپنی حکومت نے سیاسی انتقام کا لامتناہی سلسلہ شروع کر رکھا تھا تو وہ بھی سراسر غلط تھا اور اب موجودہ حکومت میں بھی اپوزیشن سے سیاسی انتقام لینا درست نہیں۔ اب اس روش کا خاتمہ ضروری ہے اور سیاسی ماحول کو بہتر بنایا جانا چاہئے۔انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی سینیٹر عون عباس کو رہا کیا جائے اور وفاقی و صوبائی حکومتیں سیاسی انتقام کا سلسلہ رکوائیں کیونکہ اس سے حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچتا ہے۔