اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ تنزانیہ میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ 49 ویں دارالسلام انٹرنیشنل ٹریڈ فئیر‘‘ میں شرکت کے لئے 12 مارچ تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔ٹی ڈی اے پی کے مطابق 16 روزہ نمائش تنزانیہ میں 28 جون سے 13 جولائی تک جاری رہے گی جس میں چمڑے کی مصنوعات ، الیکٹرانکس ، ٹیکسٹائل ، کاسمیٹکس ، دستکاری ، زراعت ، فنانشل سروسز ، ٹرانسپورٹ ، رئیل سٹیٹ ، سیاحت ، فارماسیوٹیکل اور مشینری کے شعبے سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔