اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مکمل تعاون جاری رکھے گی۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہارانہوں نے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری مرتضی جاوید عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے وزیراعظم سے یہاں ملاقات کی۔وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کے عوام کے فلاح و بہبود کے لئے مکمل تعاون جاری رکھے گی، خیبرپختونخوا کی ترقی کیلئے پر عزم ہیں۔مرتضی جاوید عباسی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خیبر پختونخوا کا دورہ کرنے اور ہزارہ موٹروے پر ایبٹ آباد اور گردونواح کے لوگوں کی سہولت کیلئے ایک اور انٹرچینج کا سنگ بنیاد رکھنے کی دعوت دی ۔\