قلات ( نمائندہ خصوصی) بلوچستان کے علاقے میں61 ونگ کمانڈر، قلات کی گاڑی پر خودکش دھماکہ میں ایک ایف سی سپاہی شہید اور چار سپاہی زخمی ہوئےہو گئے. تفصیلات کے مطابق 03 مارچ 2025 کو تقریباً 1455 بجے مبینہ طور پر ایک خودکش بمبار نے مڈ وے قلات کے قریب مین RCD روڈ (N-25) پر 61 ونگ کمانڈر کی حفاظتی گاڑی پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا.
نتیجتاً ونگ کمانڈر محفوظ رہے، جبکہ ایک ایف سی سپاہی شہید اور چار سپاہی زخمی ہوئے. زرائع کے مطابق
علاقے کو سیکورٹی فورسیز نے گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات شروع کر دی گئیں.زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے.