جموں:(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ جموں وکشمیر میں ترقی کے مودی حکومت کے ترقی کے دعوے بے نقاب ہو گئے ہیں اور ضلع کشتواڑ میں سڑکوں اور علاج معالجے کی سہولتوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے ایک حاملہ خاتون کو مجبورا سڑک پر بچے کو جنم دیناپڑا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ ضلع کے بونجواہ-پٹنازی روڈ پر پیش آیا جس سے مقبوضہ علاقے میں نام نہاد ترقی کے مودی حکومت کے بلند وبانگ دعوئوں کی قلعی کھل گئی ہے ۔لواحقین کے مطابق انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مدد کے لیے رابطہ کیا لیکن بروقت کوئی امدادان تک نہیں پہنچی۔ اس واقعے پر مقامی لوگوں نے شدیدغم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض انتظامیہ علاقے میں صحت اور سڑکوں جیسی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو مسلسل نظرانداز کررہی ہے ۔