اسلام آباد۔(کامرس رپورٹر):اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ماہ رمضان المبارک کے دوران دفتری اورکاروباری اوقات کار جاری کر دئیے ہیں۔ہفتہ کو اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اوقات کارکی پیروی تمام بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے اور مائیکرو فنانس بینک بھی کریں گے۔رمضان المبارک کے دوران ٹائم پیر تا جمعرات صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جبکہ جمعہ کو دفتری اوقات صبح 9:00 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک بغیر وقفے کے ہوں گے۔تاہم مشورہ دیا جاتا ہے کہ پبلک ڈیلنگ کے لیے درج ذیل کاروباری (بینکنگ) اوقات کا مشاہدہ کیا جائے۔پیر تا جمعرات صبح 09:00 بجے سے دوپہر 02:00 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جبکہ جمعہ کو پبلک ڈیلنگ کے لیے کاروباری اوقات (بینکنگ) صبح 9:00 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک بغیر وقفے کے ہوں گے۔ماہ رمضان المبارک کے بعد مندرجہ بالا اوقات خود بخود پہلے کی طرح پرانے اوقات کار پر چلے جائیں گے۔