کراچی( نمائندہ خصوصی)کراچی، ملتان اور فیصل آباد ائیرپورٹس پر جدید ایویشن سیکیورٹی اسکینرز نصب ہوں گےجائیکا فیز-2 منصوبے کے تحت سیکیورٹی آلات کی فراہمی کے لئے کامیاب ٹینڈرنگ مکمل ہوچکی۔ٹینڈرنگ کا عمل جاپان میں مکمل کیا گیا اور اس کے نتیجے میں 2.2 ارب ین مالیت کا معاہدہ مسیز ٹیک انٹرنیشنل کے ساتھ طے پایا۔ اس منصوبے کے تحت ‘ایکسپلوسو
ڈٹیکشن سسٹم’ (ای ڈی ایس-سی ٹی) مشینیں اور جدید بیگیج ہینڈلنگ سسٹم کراچی، ملتان اور فیصل آباد ایئرپورٹس پر نصب کیے جائیں گے۔یہ منصوبہ جاپانی گرانٹ کے تحت جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کے تعاون سے مکمل کیا جا رہا ہے،
جبکہ میسرز گائیروس بطور کنسلٹنٹ خدمات انجام دے رہا ہے۔ یہ اقدام پاکستان کے بڑے ہوائی اڈوں پر مزید مضبوط سیکیورٹی اور مسافروں کے لئے سفری اسانی کا باعث بنے گا۔