لاہور ( نمائندہ خصوصی)لاہور میں منعقدہ اپنی نوعیت کے منفرد ریاضی مقابلہ کے آخری روز طلباء کی کثیرتعداد نے شرکت کی جبکہ والدین اور اساتذہ نے ریاضی کو قابل رسائی بنانے کے لیے غیر معمولی ٹیلنٹ، تنقیدی سوچ اور ٹیم ورک جیسے اقدامات کو سراہا۔ریاضی مقابلہ کے موقع پر سالار احمد،محمد بن احسن اور ارتضیٰ حیدر کاظمی کی جانب سے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرا نعامات و اعزازات سے نوازا گیا۔اس موقع پر چیزئیس کے ہیڈ آف مارکیٹنگ زوہیب حسن کا کہنا تھاکہ”چیزئیس تدریسی
عمل کے ذریعے نوجوان ذہنوں کو بااختیار بنارہاہے۔ میتھ مانیا کا کامیاب انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ سیکھنے کا عمل کس قدر پرلطف اور اثر انگیز ہوسکتا ہے۔یہ اقدام طلباء کوترغیب دیتاہے کہ وہ ریاضی کو خشک مضمون کی بجائے ایک دلچسپ چیلنج کے طور پر دیکھیں۔“