حیدرآباد(نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹر کالجز حیدرآباد کے زیر اہتمام انٹر کالجٹ اسپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج لطیف آباد نمبر 11 میں منعقد ہوئی گالا کا افتتاح ڈائریکٹر کالجز سندھ پروفیسر ڈاکٹر نوید صدیقی نے کیا اس موقع پر انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے مقابلے طلبہ و طالبات کی ذہنی صلاحیتوں مین اضافہ کرتے ہیں اسطرح کے ایونٹ منعقد ہونا چاہیں، اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز حیدرآباد پروفیسر ناصر اقبال،ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر مریم کیریو، چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ریحانہ بھٹی، سینئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن خرم رفیع سید محمد ندیم، مصباح راحین، اسرا کیریو،
عطیہ مظفر، اور دیگر موجود تھے افتتاح کے موقع پر ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ناصر اقبال نے ڈی جی سندھ کو یاد گاری سونیر پیش کیا جبکہ چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ریحانہ بھٹی مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر نویدصدیقی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کئے،کمپرینگ کے فرائض یاسین شیخ نے انجام دیئے۔