دوہا (نمائندہ خصوصی)قائدجمعیت مولانا فضل الرحمن دامت برکاتہم وفد کے ہمراہ قطر پہنچ گئے ۔جہاں انہوں نے حماس کی مجلس شوری کے سربراہ ابو عمر اوردیررہنماؤں سےملاقات کی۔ملاقات میں غزہ و فلسطین کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔قائدجمعیت دامت برکاتہم نے حماس رہنماؤں کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائ۔انہوں نےکہاکہ فلسطین ایک آزاد ریاست ہے ، اس پر اسرائیلی قبضے کی ہرگزحمایت نہیں کی جاسکتی۔ہم مسجد اقصی اور فلسطین کی آزادی کے لئے فلسطینی عوام کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں۔اس موقع پرمجلس شوری حماس کےسربراہ ابوعمر نے کہاکہ ہم مولانا فضل الرحمن کے تعاون پر ان کے شکر گذار ہیں ،مولانا فضل الرحمن اورجمعیت علماء اسلام پاکستان امت مسلمہ کی طرف سے فرض کفایہ ادا کر رہی ہے ۔انہوں نے جنگ بندی کے بعد متاثرین کی کی بحالی کےحوالے سے مکانات کی تعمیر ، خیموں ،دوائیوں اور رمضان میں سحر وافطار کے لئے تعاون کی اپیل کی ۔واضح رہے کہ جمعیت علماء اسلام کے وفد میں مولانا راشد محمودسومرو اور مفتی ابرار احمدشامل ہیں