کراچی (نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر توانائی سیدناصرحسین شاہ کی وویمن ونگ کنزیومر ایسوسی ایشن پاکستان کی تقریب ویمن ڈگنٹی ایوارڈ 2025 کی تقریب میں شرکت۔تقریب میں چیئرمین کوکب اقبال اور وائس چیئرمین عبدالسلام دادابھوئی نے سید ناصر حسین شاہ کا استقبال کیا۔ بریگیڈیئر طارق قادر لکھیار اور ممبر صوبائی اسمبلی آصف موسی سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔ تقریب مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کی حامل خواتین کو خراج تحسین ہیش کرنے کے لئے ایوارڈز دیئے گئے۔سید ناصر حسین شاہ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوکب اقبال کو بہترین تقریب کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ایسے احسن اقدامات سے مختلف شعبوں میں کام کرنے والی خواتین کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور دیگر خواتین کو بھی ایک سمت ملتی ہے۔ پاکستان کی ترقی میں خواتین اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ ہر شعبے میں خواتین اپنی قابلیت اور محنت سے اپنا لوہا منوارہی ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری اور محترمہ آصفہ بھٹو ذرداری کی خصوصی دلچسپی عورتوں کی فلاح و بہبود اور تعلیم سمیت ہر شعبے میں خواتین کو نمایاں کردار دینے پر مرکوز ہے۔ سندھ حکومت خواتین کو خود مختار اور با صلاحیت بنانے کے بہت سے منصوبے جاری ہیں اور مزید منصوبوں کی منصوبی بندی کررہی ہے۔ پاکستان ہیپلزپارٹی کی قیادت نے ہمیشہ خواتین کو خود مختار اور باصلاحیت بنانے کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ تقریب میں مہمان خصوصی وزیر توانائی، پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کرنے والی خواتین میں ایوارڈ تقسیم کئے۔ سید ناصر حسین شاہ کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔