سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک):غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں ایک بھارتی فوجی نے گولی مار کر خودکشی کر لی ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجی اہلکارستیہ جیت کاندھول نے سرینگرکی بادامی باغ چھائونی میں اپنی سروس رائفل سے گولی مار کرخودکشی کی ۔سرینگر میں ایک پولیس افسر کے مطابق فوجی کی خودکشی کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش کی جارہی ہے ۔ اس واقعے سے جنوری 2007سے اب تک مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں اورپولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 621ہوگئی ہے۔