جموں:(مانیٹرنگ ڈیسک)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کنٹرلائن کے نزدیک اکھنور سیکٹر میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں ایک کیپٹن سمیت کم ازکم دو بھارتی فوجی ہلاک اورایک شدید زخمی ہوگیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت کیپٹن کے ایس بخشی اورمکیش کے ناموں سے ہوئی ہے۔بھارتی فوج کے ترجمان نے ایکس پر ایک پوسٹ میں تصدیق کی کہ اکھنور سیکٹر کے علاقے لالیلی میں فوج کی گشتی پارٹی بارودی سرنگ کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک اورایک شدید زخمی ہوگیا۔ انہوں نے کہاکہ فوج نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کی کارروائی شروع کردی ہے۔