نئی دلی:بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنماء اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے مودی حکومت پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ بی جے پی حکومت انتخابی عمل میں مداخلت کر رہی ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے ایک پر ایک پوسٹ میں کہاکہ جمہوریت میں حکومت کو انتخابی عمل میں غیر جانبداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔ تاہم انہوں نے افسوس ظاہرکیاکہ مودی حکومت انتخابی عمل میں مداخلت کرر ہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جب بھی حکومت انتخابی عمل میں مداخلت کرتی ہے تو ملک میں جمہوریت دم توڑنے لگتی ہے۔ راہل گاندھی نے کہاکہ ملک میں پائیدار جمہوریت کے لئے حکومت کو انتخابی عمل میں کسی بھی قسم کی مداخلت سے باز رہناچاہیے اورغیر جانبداری سے کام کرنا چاہیے۔