کراچی ( رپورٹ ۔۔ عبدالجبار ساگر بلوچ) پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کو سال 2025 کی دو خوشیاں ایک ساتھ مل گئی ہیں ۔فرسٹ شریک ہمسفر ملنے شادی کے ساتھ ساتھ ان کی 2016 میں انڈیا میں ریلیز ہونے والی رومانٹک ڈرامائی فلم ( صنم تیری قسم ) کی دوبارہ فروری رومانٹک منتھ انڈین سنیما گھروں میں ری ریلیز نے باکس آفس پر تباہی مچادی ھے۔۔ جی ہاں فلم والے ۔۔ دوستوں مجھے یاد جب 2016 ویلٹائن ڈے ویک کے موقع پر فلم ( صنم تیری قسم) انڈیا سمیت دنیا بھر میں پیش کی گئی فلم باکس آفس پر فلاپ ہوگئی تھی اس فلم کا ٹوٹل بجٹ 26 کروڑ روپے ( انڈین کرنسی) میں تھا۔۔ مگر آپ کو یہ پڑھ کر حیرت ہوگئی کہ اس سال 2025 ویلٹائن ڈے ویک پر بغیر کسی پبلسٹی کے پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی پہلی ڈیبو انڈین فلم نے عامر خان سری دیوی کی بچوں کی نئی فلم کے علاؤہ ہمیش ریشمیا کی نئی فلموں کے ساتھ انڈین باکس آفس کی تمام ری
ریلیز بڑی بڑی فلموں شعلے , مغل اعظم ، کرن ارجن، کہوں نا پیار ھے ،کل ہو ناں ہو وغیرہ وغیرہ کے باکس ریکارڈ بزنس بریک کردئیے ہیں۔۔ اس فلم صنم تیری قسم کو دو تین قبل جمعہ 7 فروری2025 کو 9 سال بعد ایکبار پھر سینما گھروں پر ریلیز کیا گیا ۔۔ اس فلم نے فرسٹ ڈے انڈین باکس سنگل اور ملٹی پلیکس سینماوں میں ساڑھے چار کروڑ روپے کا بزنس کلیکشن حاصل کیا فرسٹ ڈے نوجوان لڑکے لڑکیوں کالج یونیورسٹی یوتھ نے سینماؤں کا رخ کیا دوسرے دن کل ہفتہ 8 فروری کو انڈین سینماؤں میں اس کے شو بڑھا دئیے گئے دوسرے دن ساڑھے 6 کروڑ روپے انڈین فلم ٹریڈ کے ہوش اڑادئیے ہیں کسی کے وہم و گمان میں نہیں تھا اس طرح پاکستانی اداکارہ ماروا حسین کی فلم باکس آفس پر تباہی مچائے گی۔۔۔۔ اور آج سنڈے 9 فروری کو صبح سے تمام شو ہاؤس فل ہیں ۔۔ انڈین باکس آفس بک مائی شو کے مطابق آج یہ فلم اتوار والے دن انڈین باکس آفس پر کم از کم دس کروڑ روپے کا بزنس کریں گی حلانکہ اکشے کمار کی نئی فلم اسکائی فورس جیسی فلم ایک کروڑ روپے کا بمشکل آج انڈین
سینما باکس آفس بزنس ھوگا ۔۔ گڈ لک ماروا جی۔۔۔ آپ کی فرسٹ مووی نے صنم تیری قسم ۔۔۔ نے ری ریلیز کے پر ویک اینڈ اپنے بجٹ 26 کروڑ کی ری کوری کریے گی ۔۔ واہ واہ ۔۔کیا بات ھے صنم تیری قسم ایک 2016 کی رومانوی ڈرامہ فلم ھے جس کی ڈائریکشن اور سکرین پلے رادھیکا راؤ نے دی تھی۔ دیپک کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں ہرش وردھن را نے اور ماورا حسین نے اپنی ہندی فلم کی پہلی فلم میں انوراگ سنہا، منیش چودھری، مرلی شرما اور سدیش بیری کے ساتھ کام کیا ھے۔ یہ فلم شیوا ستی کے افسانوں اور ایرک سیگل کے ناول لو اسٹوری کی جدید پیش کش ھے۔اس پوسٹ صنم تیری قسم کو ( فلم والے ) پوسٹ میں شامل کرنے کا مقصد آپ دوستوں کو پاکستانی اداکارہ کی حالیہ ریلیز اور دوہری خوشی شادی کے حوالے سے معلومات
فراہم کرنا تھا ۔۔آپ لوگوں میں سے کس کس نے ماورا حسین کی فلم "صنم تیری قسم” دیکھی ھے۔۔۔آپ کو یہ فلم کیسی لگی !کیا اس فلم کی ری ریلیز انڈیا میں زبردست کامیابی اور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی کامیابی سے آپ کو خوشی ھے۔۔۔اس حوالے سے اپنی رائے کا اظہار نیچے کالم میں ضرور کیجے گا۔