کراچی( افضل ندیم ڈوگر )سعودیہ، امارات، سینیگال سمیت مختلف 7 ملکوں سے ایک دن میں مزید 76 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا جن میں سے 17کو کراچی میں گرفتار کرکے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں بلیک لسٹ 3 بھیک مانگنے پر 4 منشیات کیسز میں 6معاہدے کی خلاف ورزی پر 27، زائد المیاد قیام پر4کام سے مفرور2جعلسازی پر 2 اور دیگر جرائم پر 2 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ سری لنکا میں امیگریشن سے انکار کرکے 1، امارات میں منشیات کیسز میں 2، پاسپورٹ گمشدگی میں 2، جیل سے 3 افراد کو رہا کرکے واپس بھیج دیا گیا۔ آذربائیجان سے 1
عراق میں زائد المیاد قیام پر 1 غیر قانونی داخلے پر 6 اور ممنوعہ امیگرینٹ ہونے پر ملائشیا سے 2 افراد کو واپس بھیجا گیا۔ اٹلی میں بلیک لسٹ ہونے پر 1، سینیگال سے 3 جبکہ امارات میں انسانی اسمگلنگ کے شعبے میں 2 پاکستانیوں کو حراست میں لے کر واپس بھیجا گیا۔ جنہیں انسداد ہیومن ٹریفک کنگ سرکل منتقل کر دیا گیا سعودی عرب اور امارات سے مزید 12 افراد کو اے ایچ ٹی سی منتقل کیا گیا۔