ملتان( نمائندہ خصوصی) وائس چیئرمین پی ٹی آئی مخدوم شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمہ تھانہ مخدوم رشید میں مہربانو قریشی سمیت آٹھ نامزد اور متعدد نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔مقدمہ میں توڑ پھوڑ، کارسرکار میں مداخلت اور دھمکیوں کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مہر بانو قریشی سمیت 9 افراد پولیس حراست میں ہیں۔