نئی دہلی:(نمائندہ خصوصی)دلی کی تہاڑ جیل میںقید کشمیری سیاست دان اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن انجینئر رشید کی بھوک ہڑتال کے دوران طبیعت خراب ہو گئی ہے ۔ انجینئر رشید نے اپنی مسلسل نظر بندی اورپارلیمنٹ سیشن سے خود کو دور رکھنے کے خلاف گزشتہ آٹھ روز سے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر رشید 2019 سے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھا کے کالے قانون ”یو اے پی اے “ کے تحت قید ہیں۔ طبیعت بگڑنے پر انہیں نئی دہلی کے ایک ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔عوامی اتحاد پارٹی کے مرکزی ترجمان انعام النبی نے ایک بیان میں کہا کہ انجینئر رشید کی صحت کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور ہم حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ انہیں علاج معالجے کی بہترسہولیات فراہم کرے۔