ڈھاکہ:(مانیٹرنگ ڈیسک )بنگلہ دیش نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ معزول سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو جھوٹے اور من گھڑت تبصروں سے روکے۔ یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے شیخ حسینہ کو پناہ دے رکھی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حسینہ گزشتہ سال بنگلہ دیش میں اپنی حکمرانی کے خلاف عوامی بغاوت کے بعد بھارت فرار ہو گئی تھیں۔ انہوں نے بدھ کو پارٹی کے کارکنوں سے ایک آن لائن خطاب میں انہیں بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے خلاف کھڑے ہونے کی اپیل کی تھی ۔ انہوںنے عبوری پر ’غیر آئینی‘ طریقے سے اقتدار پر قبضہ کرنے کا الزام لگایا۔ حسینہ کے خطاب کے بعد ڈھاکہ میں ہزاروں مظاہرین جمع ہوئے اور ان کے والد اور بنگلہ دیش کے بانی رہنما مجیب الرحمان کے گھر کو آگ لگا دی۔بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے ڈھاکہ میںقائم مقام بھارتی ہائی کمشنر کو ایک احتجاجی مراسلہ حوالے کیا، جس میں حسینہ کے تبصروں پر گہری تشویش اور شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ مراسلے میں کہا گیا کہ بنگلہ دیشن کی حکومت کو امید ہے کہ بھارت اپنی سرزمین کو بنگلہ دیش میں عدم استحکام کے مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔KMS-11/M