اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حسن خیل، ضلع شمالی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن میں 12 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔جمعرات کو وزیراعظم میڈیا افس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے لانس نائیک محمد ابراہیم کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور شہید کے لئے بلندی درجات کی دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے،وزیر اعظم نے کہا کہ پوری قوم شہید لانس نائیک محمد ابراہیم کو سلام پیش کرتی ہے،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔