بیجنگ ۔(نمائندہ خصوصی)صدر مملکت آصف علی زرداری چین کے صوبے ہیلونگ چیانگ کے شہر ہاربن پہنچ گئے ۔ہاربن پہنچنے پر صوبہ ہيلونگ چیانگ کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے چیئرمین لان شاؤ من نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت 9ویں ونٹر ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔صدر مملکت مختلف ممالک کے سربراہان کے اعزاز میں دیے جانے والے ظہرانے میں بھی شرکت کریں گے۔