کوئٹہ۔(نمائندہ خصوصی):بلوچستان کے وزیر منصوبہ بندی وترقیات میر ظہوراحمد بلیدی نے کہاہے کہ عالمی برادری وانسانی حقوق کی تنظیموں کو کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیناچاہیے ۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد وں کے مطابق حل ہوناچاہیے ،پاکستان کی عوام کشمیریوں کے حق خودارادایت وآزادی کیلئے جاری جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ’’اے پی پی‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔میر ظہوراحمد بلیدی نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس حقیقت کو کوئی جھٹلا نہیں سکتا پاکستان نے اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کے سامنے کشمیر پر جاری بھارتی مظالم کی دستانیں بیان کیں ،کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضہ خطے کیلئے خطرہ ہے ،کشمیری عوام اپنے حق خود ارادیت اور آزادی کیلئے
جدوجہد کررہی ہے اور بلوچستانی عوام ان کے جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسئلہ کشمیر کااہم فریق ہونے کے ساتھ حقیقی ترجمان اور وکیل ہے جنہوں بین الاقوامی فورمز پر کشمیریوں کیلئے بھرپور آواز بلند کی ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیرکی مظلوم عوام 75سالوں سے غاصب وظالم بھارتی فوج کی جبر ،تشدد اور ریاستی دہشتگردی کاسامناانتہائی صبر اور آزادی کے جذبے کے ساتھ کررہے ہیں ۔اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھارت کی جانب سے کشمیر میں جاری عالمی قوانین کی دھجیاں اڑانے کا نوٹس لیکر بھارت کوان مظالم سے روکنا چاہیے ۔