کراچی ٟ (سٹی رپورٹرٞ)مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کے حکم پر ایم کیو ایم پاکستان کی فلاحی شعبہ کے کے ایف کوفیڈرل بی ایریا سنگم گراونڈ پر قائم میت بس ٹرمینل کو ہٹانے کیلئے نوٹس جاری کر دیا گیا ہے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے انسداد تجاوزات کے ڈائریکٹر سینٹرل صائم عمران نے کے کے ایف میت باس ٹرمیننل کو خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سنگم گرا¶نڈ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے پارک کی اراجی ہے اس کو کسی اور مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا ، نوٹس میں کے کے ایف کے ذمہ داران کو کہا گیا ہے کہ وہ فیڈرل بی ایریا سنگم گراونڈ پر قائم میت بس ٹرمینل کے دستاویزات فراہم کریں مذکورہ دستاویزات 3 روز میں پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے اس نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ دستاویزات کی فراہمی میں ناکامی پر کے کے ایف کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، واضح رہے کہ سنگم گرائونڈ میں کے کے ایف کی میت بسیں اور ایمولینسز کھڑی کی جاتی تھیں